سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ! فی تولہ سونا 3 لاکھ 24 ہزار روپے

مظفرآباد: آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج ایک بار پھر نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 29 مارچ 2025 کو مرکزی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 24 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 77 ہزار 775 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 13 ہزار 900 روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 69 ہزار 120 روپے میں دستیاب ہے۔

گزشتہ روز 28 مارچ 2025 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، یعنی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 620 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 529 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو گزشتہ روز کے 3 لاکھ 7 ہزار 600 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 13 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 720 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 69 ہزار 120 روپے ہو چکی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، کوئٹہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، جہلم، چکوال، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، قصور، اٹک، خانیوال، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھر، گلگت، جھنگ اور سکردو سمیت دیگر شہروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 21 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 75 ہزار 463 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 94 ہزار 601 روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 52 ہزار 508 روپے تک پہنچ چکا ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمت فی تولہ 3 ہزار 4 سو روپے پر مستحکم ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے جہاں 24 قیراط فی اونس سونا 2 ہزار 3 سو 36ڈالر پر برقرار ہے۔

Scroll to Top