نیلم اسپورٹس کمپلیکس میں پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ عید بازار، شہریوں کی بھرپور شرکت

مظفرآباد: نیلم اسپورٹس کمپلیکس میں پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ عید بازار کا اہتمام کیا گیا ہےجس میں شہری بڑی تعداد میں بھر پور شرکت کر رہے ہیں اور بچوں بڑوں نے اپنے مختلف اسٹالز لگائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے رنگا رنگ عید بازار کا اہتمام کیا ہے جس میں مقامی لوگوں نے مختلف اقسام کے اسٹالز لگائے ہیں جن میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے والے اسٹالز، کھانے پینے کے اسٹالز، مہندی اور بیوٹی پروڈکٹس، بیوٹی پارلرسمیت دیگر دلچسپ تفریحات شامل ہیں ۔ سب سے اہم بچوں کے لیے خصوصی چلڈرن کارنر کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں مختلف قسم کے جھولے بھی لگائے گئےجن سے بچے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں سیف سٹی منصوبہ: 25 کیمرے نصب، جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی، ایس ایس پی پونچھ

بہترین انتظامات اور خوشگوار ماحول کے باعث یہ پُررونق بازار شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےجہاں وہ خریداری کے ساتھ ساتھ تفریح کے لمحات سےبھی بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 

Scroll to Top