راولاکوٹ میں سیف سٹی منصوبہ: 25 کیمرے نصب، جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی، ایس ایس پی پونچھ

راولاکوٹ :آزاد کشمیر پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت راولاکوٹ شہر میں 25 جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیےہیں جن کے ذریعے جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھی جائے گی۔

ایس ایس پی پونچھ ریاض مغل کے مطابق راولاکوٹ میں سیف سٹی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہےجہاں سے پورے شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بھر میں مجرموں نے نئے طریقے اپنانا شروع کر دیے ہیں تاہم پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان پر قابو پانے کے لیے متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کی تیاریاں،مرد حضرات بھی خواتین سے پیچھے نہیں! ویسٹ کوٹ خاص فیشن ٹرینڈ

ایس ایس پی پونچھ نے مزید کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے ذریعے پولیس کو یہ بھی معلوم رہے گا کہ کون سا اہلکار کہاں ڈیوٹی پر موجود ہے اور شہر میں نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پرآزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی کام ہو رہا ہےتاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top