وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر: امریکی صدر کا مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، پاکستانی سفیر کی موجودگی کا خیرمقدم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکا کی نمایاں مسلم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مسلم کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے ان کے تعاون کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ اس خصوصی افطار تقریب میں شریک مسلم سفارت کاروں اور شخصیات کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستانی سفیر کی موجودگی کا بھی خاص طور پر خیرمقدم کیا۔

افطار کے بعد امریکی صدر نے کئی مہمانوں، بشمول مختلف ممالک کے سفیروں سے مختصر ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو کی۔ یہ تقریب امریکی حکومت اور مسلم کمیونٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top