جہلم ویلی،ایمبولینس ڈی ایچ او آفس میں کھڑی رہی، تین جانیں ضائع ہوگئیں

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)جہلم ویلی میں ایمبولینس کی عدم دستیابی، تین قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی کی یونین کونسل پاہل سنگڑ شمالی میں طبی سہولیات کی شدید کمی ایک بار پھر جان لیوا ثابت ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق و خواتین زچگی کے دوران اور ایک مریض اپینڈکس پھٹنے کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے پر انتقال کر گئے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایمبولینس موجود ہونے کے باوجود عوام کو فراہم نہیں کی جا رہی۔

 یہ بھی پڑھیں ۔مسجدالحرام کی تیسری توسیع پر اہم سنگ میل عبور،ایئرایمبولینس کی کامیاب لینڈنگ

عوامی شکایات کے مطابق ایمبولینس ڈی ایچ او آفس میں کھڑی ہے، لیکن مریضوں کو لے جانے کے لیے استعمال نہیں کی جا رہی،اہلِ علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایمبولینس عوام کے لیے فعال کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

 یہ بھی  پڑھیں ۔جہلم ویلی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، دو قصاب مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر گرفتار

Scroll to Top