سماہنی میں عید الفطر کے بعد گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا،ایکسین برقیات بھمبر

سماہنی( کشمیر ڈیجیٹل)ایکسین برقیات بھمبرمیاں عبید اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر عوام کے ریلیف کے لیے بھرپور کاوشیں جاری ہیں اس کے لیے سماہنی کے لیے گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کا مرحلہ قریب ہے۔

انہوں نے ایکسین گرڈ اسٹیشن راجہ محمد رئیس کے ہمراہ دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے ایوارڈ شدہ رقبے کی دستاویزات کو متعلقہ ا نجینئرنگ فرم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کام کے معیار اوررفتارمیں بہتری آئے گی بلکہ رفتار بھی تیز ہوگی، ایکسین برقیات نے مزید بتایا کہ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر سماہنی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھمبر: انسانی سمگلنگ کی روک تھام، ڈپٹی کمشنر کے سخت احکامات

منصوبے کومقررہ مدت سے قبل ہی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو سہولت میسر ہو سکے اس کے علاوہ ایکسین برقیات نے بتایا کہ تعمیراتی کمپنی نے یہ وعدہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد گرڈا سٹیشن کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

پہلے مرحلہ میں ایوارڈ شدہ رقبے کے گرد چار دیواری مکمل کی جائے گی منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر ہی پورا کیا جائے گا اس سے قبل مقامی معززین و شرکاء نے ایکسین برقیات اور وزیر برقیات کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

Scroll to Top