عید پر زائدکرایوں کی وصولی کی روک تھام کیلئے کنٹرول روم قائم، شکایت پر فوری ایکشن ہوگا

مظفر آباد:عید الفطر پر زائد کرایہ کی وصولی کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنرآفس مظفر آباد میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔ مسافر فون کال، واٹس ایپ کے ذریعے شکایت درج کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصولی روکنے کیلئےضلعی انتظامیہ مظفر آباد نے اقدامات اٹھائے ہیںاور مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے مجسٹریس کی ایر یا وائز ڈیوٹی لگا دی گئی۔

ڈیوٹی مجسٹریٹس اپنے ایریاز میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفر آباد کی جانب سے تعین کردہ کرایہ نامہ جات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

سرکاری کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی شکایات کی بروقت یکسوئی اور ازالہ کے لئے دفتر ڈ پٹی کمشنر مظفر آباد میں مرکزی کنٹرول روم/شکایات سیل قائم کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میںدفتر ڈ پٹی کمشنر مظفر آباد میں قائم مرکزی کنٹرول روم / شکایات میںرابطہ نمبر 920055-920224/05822-05822 پر بذریعہ فون کال اور 5215298-0313 پر بذریعہ واٹس ایپ ایس ایم ایساپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

 

Scroll to Top