ملک دشمن عناصرعید کے اجتماعات کو ٹارگٹ کرسکتےہیں، مظفر آباد انتظامیہ کا انتباہ

مظفرآباد: ڈپٹی کمشنرمظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت عیدالفطر کے دوران حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہواجس میں پولیس، انتظامی آفیسران، ضلع مفتی اور علماء کرام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے اس موقع پر کہا کہ عیدالفطر کے دوران سکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔ ملک وسماج دشمن عناصر کی جانب سے عید الفطر کے اجتماعات کو ٹارگٹ کیا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور انتظامیہ کا برطانیہ پلٹ خاتون پر حقائق چھپانے اوراداروں کو بدنام کرنے کاالزام

اس حوالہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں واضح ہدایات کی جاچکی ہیں کہ سکیورٹی کے تمام ادارے، علماء کرام اور ضلعی آفیسران محکمہ جات عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ممکنہ سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے اجتماعات کے دوران دینی وملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس سلسلہ میں علماء کرام بھی اپنا کردار ادا کریں۔

Scroll to Top