جہلم ویلی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، دو قصاب مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر گرفتار

ہٹیاں بالا :ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کی خصوصی ہدایت پر نائب تحصیلدار ایاز چغتائی نے پولیس نفری کے ہمراہ بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی اس دوران مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر دو قصابوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بازار میں سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کیے جانے کی اطلاعات پر نائب تحصیلدار ایاز چغتائی نے کارروائی کی۔ چیکنگ کے دوران بیف 850 روپے فی کلو (ہڈی والا) اور چھوٹا گوشت 1300 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا جو کہ مقررہ نرخ سے زائد تھا۔ اس خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو قصابوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

نائب تحصیلدار ایاز چغتائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ اگر کہیں قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت ہوتی دیکھیں تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

Scroll to Top