سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیتنے کے بعد پاکستان کے معاذ صداقت اور سلمان مرزا نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کر لی۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں معاذ صداقت سب سے بڑے موورز میں شامل رہے جنہوں نے مسلسل 2 نصف سنچریاں اسکور کیں جن میں دوسرے ٹی 20 میں شاندار 96 رنز بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان فٹبال ٹیم کی ایک درجہ ترقی
نوجوان ٹاپ آرڈر بلے بازمعاذ صداقت 187 درجے ترقی کے ساتھ 533 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 45 ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان 883 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے ابھیشیک شرما کے قریب پہنچ رہے ہیں جبکہ ایشان کشن بدستور سرفہرست ہیں۔
اوپنر صائم ایوب 4 درجے تنزلی کے ساتھ 550 پوائنٹس کے ساتھ 42 ویں نمبر پر چلے گئے۔ سابق کپتان بابر اعظم 3 درجے گر کر48ویں اور حسن نواز بھی تین درجے گر کر 51 ویں نمبر پر آ گئے۔
سلمان علی آغا 8 درجے تنزلی کے ساتھ 520 پوائنٹس کے ساتھ 56 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ تجربہ کار بلے باز فخر زمان ایک درجے ترقی کے ساتھ 473 پوائنٹس کے ساتھ 81 ویں نمبر پر آ گئے۔
باؤلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ٹاپ تھری سے باہر ہو گئے اور 695 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا دوسرے نمبر پر آ گئے۔ انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے نمایاں ترقی کی اور 9 درجے ترقی کے ساتھ 635 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں نمبر پر آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ،ابرار احمد سے نمبر1 پوزیشن چھن گئی
اسپنر محمد نواز چھ درجے تنزلی کے ساتھ 626 پوائنٹس کے ساتھ 18 ویں جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی چار درجے تنزلی کے ساتھ 40 ویں نمبر پر چلے گئے۔
دیگر بولرز میں سفیان مقیم 3 درجے تنزلی کے ساتھ 53 ویں جبکہ آل راؤنڈر صائم ایوب 8 درجے ترقی کے ساتھ 54 ویں نمبر پر آ گئے۔ عثمان طارق چار درجے تنزلی کے ساتھ 67 ویں جبکہ شاداب خان تین درجے ترقی کے ساتھ 74 ویں نمبر پر آ گئے۔




