خواجہ فاروق احمد 13 ساتھیوں سمیت ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان اور سابق سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد کو ان کے 13 ساتھیوں سمیت ہائی کورٹ سے ضمانتیں منظور ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے سینئر پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق احمد اور ان کے ساتھ نامزد تمام 13 ساتھیوں کی ضمانت کی درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے بعد منظور کر لیا گیا ہے۔

عدالتی حکم اور باقاعدہ رہائی:

ہائی کورٹ کے آزاد جموں و کشمیر کے روبرو سماعت کے دوران تمام قانون دانوں کے دلائل اور قانونی نکات مکمل ہونے کے بعد عدالت عالیہ نے رہائی کا حکم سنایا۔ضمانتیں منظور ہونے اور متعلقہ روبکاری کے بعد سابق سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد اور ان کے تمام 13 ساتھیوں کو جیل سے باضابطہ رہا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ فاروق ،دیگر سیاسی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف رٹ پٹیشن پر سماعت 7 اکتوبر کو ہوگی

سیاسی اہمیت اور ردِعمل:

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سينئر رہنما اور سابق سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد کی 13 ساتھیوں سمیت اس رہائی کو خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

عدالتی فیصلے اور باقاعدہ رہائی کے بعد خواجہ فاروق احمد کے حامیوں، عزیز و اقارب اور پارٹی کارکنان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔