مظفرآباد میں الیکشن بورڈ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر نے 10 اکتوبر 2026 کو منعقد ہونے والے سالانہ انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین الیکشن بورڈ مقبول الرحمن عباسی (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ عہدیدار سال 2026-27 کی مدت کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے امور سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آزاد کشمیر : ایڈہاک ایکٹ 2026 معطلی کے خلاف درخواستیں مسترد
کامیاب عہدیداروں کی تفصیلات:
نوٹیفکیشن کے مطابق کامیاب ہونے والے عہدیداروں کی فہرست درج ذیل ہے:
- صدر : فیاض حیدر نوابی (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
- نائب صدر : ملک قدیر حسین اعوان (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
- جنرل سیکرٹری: سردار شوکت علی (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
- جوائنٹ سیکرٹری: نثار علی مغل (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
- سیکرٹری فائنانس: خواجہ عامر رسول بٹ (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
- سیکرٹری لائبریری: کوثر پروین اعوان (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
- سیکرٹری پبلیکیشن: راجہ عتیق الرحمن (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
اس نوٹیفکیشن کی کاپیاں آزاد جموں و کشمیر بار کونسل، رجسٹرار سپریم کورٹ، گورنمنٹ پرنٹنگ پریس اور تمام اخبارات کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔





