مظفرآباد:آزاد کشمیر میں شیدول بینکوں کی اجارہ داری ۔عیدالفطر کی ایڈوانس تنخواہیں بروقت دینے کے بجائے اکاؤنٹس میں رکھ کر منافع کمایا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرزکو عید الفطر کی تنخواہ اور پنشن 24 مارچ کو دینے کا اعلان کیا تھا۔
عید قریب ہونے کے باوجودابھی تک سرکاری ملازمین کے اکاؤنٹس میں بینکوں نے تنخواہوں کو ٹرانسفر نہیں کیا جس کے باعث ملازمین میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔
سیکرٹری مالیات گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے بینک سے رقم منتقل کر کے اپنے اکاؤنٹس میں رکھنا اور ملازمین کے چیک کلئیر نہ کرنا غیر قانونی ہے۔ انتظامیہ نوٹس لے ۔
حکومت نے تنخواہیں ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس (HBA) کار ایڈوانس یا موٹر سائیکل ایڈوانس کے لیے بغیر کٹوتی کے تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بی ڈی اے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی کا اعلان کر دیا