سماہنی ، بدنام زمانہ فیصل آبادی ٹریکٹر چور شفیق شیقا 35 گھنٹوں کے اندر دوبارہ گرفتار

سماہنی(کشمیر ڈیجیٹل)سب ڈویژن سماہنی میں مشہور فیصل آبادی ٹریکٹر چور شفیق شیقا حوالات سے فرار کے بعد 35 گھنٹوں میں دوبارہ عوام کے ہاتھوں گرفتار، اسلام گڑھ کےسینئرصحافی جاوید اختر نے ملزم کو دوران سفر گاڑی میں لفٹ دی اور بازار میں عوام کے درمیان پہنچ کر دبوچ لیا۔ بعد ازیں تھانہ پولیس چوکی کی نفری کے حوالے کر دیا۔

ڈی ایس پی ضلع بھمبر خواجہ عبدالقیوم بھی تھانہ پولیس چوکی پہنچ گئے ۔اس سے قبل بھی مفرور شیقا کو متاثرین نے فیصل آباد سے کمال مہارت سے بلوا کر حوالہ پولیس کیا تھا۔مفرور چور شفیق شیقا کی دوبارہ گرفتاری کی خبر سنتے ہی عوام علاقہ کی بڑی تعداد تھانہ پولیس چوکی پہنچ گئی

تھانہ کے احاطے میں سابق امیدوار ضلع کونسل حاجی چوہدری عبدالغفور، کور ممبر جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی راجہ عابد اسلم نے بڑے عوامی وفد کے ہمراہ ورکنگ جرنلسٹ کشمیر پریس کلب سماہنی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر کو کمال مہارت سے مفرور چور کی گرفتاری کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ تھانہ پولیس چوکی واقعہ کے بعد چوکس رہی ۔ ایس ایچ او ملک رضوان اور انکی ٹیم قابل ہے ایک شخص کی غفلت سے سارا نظام دائو پر لگ گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی جی پولیس آزاد کشمیر فی لفور نیابت پونا میں اضافی چوکی کا قیام عمل میں لائیں اور تھانہ پولیس چوکی کی نفری میں اضافہ، انٹری پوائنٹس پونا، جنڈالہ، کڈیالہ، جنڈی چونترہ میں پولیس چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لائیں اور تھانہ پولیس چوکی میں سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں۔
آزادکشمیر میں منکی پاکس کے 2 کیسز رپورٹ، متاثرہ علاقے میں الرٹ جاری، مائیکرو لاک ڈائون نافذ

Scroll to Top