مظفر آباد،پاک فوج کے زیراہتمام پاک کشمیر فلڈ لائٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بلوچ کلب نے جیت لیا

مظفر آباد:پاک آرمی کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک کشمیر فلڈ لائٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک کشمیر فلڈ لائٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مقامی بریگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات ، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

پاک کشمیر فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے 17 مارچ سے جاری تھے جن میں مظفر آباد کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا ، فائنل مقابلہ ٹائیگر کلب ٹنڈالی اور بلوچ کلب مظفر آباد کے درمیان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسراسالانہ رمضان نائٹ والی بال ٹورنامنٹ اکرام شہید بساہاں کی ٹیم نے جیت لیا

اختتامی تقریب کے موقع پر بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

فائنل کا کانٹے دار مقابلہ بلوچ کلب کے نام رہا جبکہ ٹائیگر ٹنڈالی کلب رنر اپ ٹیم رہی۔ منتظمین میں ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ممبر آرگنائزر، راجہ شعیب محمود اور دیگر میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر راجہ داؤد منیر خان، سید ضیافت نقوی، راجہ قاسم فرید ، راجہ اطہر الطاف، چوہدری مبشر، منیر بلوچ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Scroll to Top