عید سے قبل بارشوں کانیا سلسلہ شروع،پہاڑو ں پر برف باری کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )عید الفطر سے قبل ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر ژالہ باری اور برف باری کا بھی امکان ہے۔

آزادکشمیر ، گلگت بلتستان بونیر، دیر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں 25 سے 27 کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ 25 سے 26 مارچ کے دوران کرک، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے، اس دوران ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، وسطی پنجاب میں بھی مختلف شہروں میں اسی دوران بارشوں کا امکان ہے۔

آزادکشمیر ، گلگت بلتستان(دیامر،استور، غذر،سکردو ،ہنزہ، گلگت ، گانچھے، شگر)کشمیر وادی نیلم،مظفرآباد ، باغ ، حویلی، سدھنوتی، بھمبر ،میر پور میں بیشتر مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش ، پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے

25 سے 27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کی پیشگوئی
سندھ میں 25 اور 26 مارچ کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن اور مستونگ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی اور ژالہ بارش کے باعث کھمبوں سولر پینل کو نقصان کا خطرہ ہے، درمیانی سے شدید باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کے پی میں مختلف مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ آندھی ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی میں فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

ایچ ای سی نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی شامل کر لیا

Scroll to Top