مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل ) مظفرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی غلام محی الدین کی قصابوں کےخلاف کار روائی ،مٹن مارکیٹ اور گیلانی چوک میں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر گوشت بیچنے والےپانچ قصاب گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق اے سی سٹی غلام محی الدین نے دارالحکومت میں قصابوں کیخلاف کارروائی کی ، زائد نرخوں پر گوشت بھیجنے والے 5 افراد کو گرفتار کروادیا ، گرفتار قصابوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پرانے ریٹ پر گوشت نہیں بیچ سکتے، راولا کوٹ میں قصابوں نے ہڑتال کردی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی غلام محی الدین نے کہا کہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ، شہر میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی کو بھی زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرتے ہوئے دیکھیں تو اپنی شکایات درج کرائیں انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف فوری حرکت میں آئے گی۔