بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)انسداد ٹی بی ڈے کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈی ایچ او آفس میں آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام ،اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرناتھا ، ماہرین نے بتایاکہ دوہفتوں سے زائد بخار کھانسی میں مبتلا رہنے والے فورا مفت ٹی بی ٹیسٹ کروائیں۔
شرکاء واک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹی بی کے حوالہ سے گھر گھر آگاہی پہنچائی جائے گی تاکہ بروقت تشخیص اور اس کے بعد علاج ممکن ہو سکے، ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر ارم بتول اور ڈاکٹر محمد عبداللہ، چوہدری مجیب الرحمن و دیگر نےکہا کہ اس واک کا مقصدلوگوں میں ٹی بی کے حوالہ آگاہی فراہم کرنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔تعلیم کے فروغ کے لیے داخلہ مہم، منڈہول میں آگاہی واک کا انعقاد
ٹی بی کو لا علاج نہ سمجھیں اس کا مکمل علاج موجود ہے اور اس کی ادویات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں اس لیے اگر کسی میں بھی اس قسم کی علامات موجود ہوں جن سے یہ شبہ ہو کہ کہیں یہ ٹی بی نہ ہو تو اس کا باقا عدہ ٹیسٹ ہے وہ بھی بالکل مفت اور ادویات بھی مفت ہیں۔
حکومت آزادکشمیر کی طرف سے ٹیسٹ سے لے کر ادویات تک تمام سہولیات مفت دی جاتی ہیں واک مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی ایچ او آفس میں اختتام پذیر ہوئی۔