مسافر کوچ پر ٹنوں کے حساب سے مال لوڈ کرنا معمول بن گیا،حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

حویلی ( کشمیر ڈیجیٹل) راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ حویلی جانے والی مسافر کوچ پر ٹنوں کے حساب سے مال لوڈ کیا جانا معمول بن گیا ہے، مسافر کوچ پر زائد سواریوں کے ساتھ کوچ کی چھت پر ٹنوں کے حساب سے مال لوڈ کیا جاتا ہے جس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کی انتظامیہ تاحال خاموش دکھائی دے رہی ہے، اسلام آباد و لاہور سے حویلی جانے والی گاڑیوں پر رات کے اوقات میں پیسوں کے عوض ڈرائیور حضرات مال لوڈ کر دیتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں ۔حویلی کوسٹر حادثہ،انسانی جانوں کے ضیاع پر 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اوور لوڈنگ کی وجہ سے سواریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ گاڑیوں پر زائد سامان لوڈ کرنے کا نوٹس لیں۔

انکا کہنا تھا کہ مسافر کوچ مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے ہوتی ہے نا کہ سامان کی منتقلی کے لئے ، احتجاج کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک ناخوشگوار واقعہ  رونما ہوا جس میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اسکا کون ذ مہ دار ہے ؟

Scroll to Top