پانچ ٹریکٹر ٹرالیوں کی چوری کا مرکزی ملزم تھانہ پولیس چوکی سے فرار ، غفلت پر تین پولیس اہلکار گرفتار

سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل) پانچ ٹریکٹر ٹرالیوں کی چوری کا مرکزی ملزم تھانہ پولیس چوکی سے فرار ، غفلت پر تین پولیس اہلکار گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی بدنام زمانہ ٹریکٹر چور شفیق عرف شیقا اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو تھانہ پولیس چوکی کے حوالات سے فرار ہو گیا۔

 یہ خبربھی پڑھیں ۔راولاکوٹ جیل خستہ حال، نئی عمارت تاحال تعمیرنہ ہوسکی، قیدی دوہری اذیت کا شکار

ملزم بھمبر اور میرپور سے پانچ ٹریکٹر ٹرالیاں چوری کر چکا تھا، دوسری طرف ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین نے غفلت کے مرتکب ہیڈ کانسٹیبل محمد رؤف سمیت دو مزید کانسٹیبلان کو گرفتار کرتے ہوئے انسپکٹر مہتاب اسلم کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔

انکوائری آفیسر ایس پی کی ہدایت پر تھانہ چوکی پہنچ آئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا، اطلاعات کے مطابق ملزم حوالات کا تالہ توڑ کر فرار ہوا جبکہ پاس سوئے دوسرے قیدیوں کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

ملزم کی گرفتاری میں چوری کئے جانے والے ٹریکٹر کے مالک کی تگ و دو بھی شامل تھی جبکہ ممبر ضلع کونسل چوہدری اصغر نہاڑوی، کور ممبر عوامی ایکشن کمیٹی راجہ عابد اسلم سمیت عوامی دفود تھانے پہنچ گئے، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top