مظفرآباد: ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی 23 مارچ یومِ قراردادِ پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز روایتی انداز میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ یادگارِ شہدا پر پاک فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں عوام، سرکاری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور طلبہ کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ مقررین نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قراردادِ پاکستان کی تاریخی جدوجہد اور قیام پاکستان کے پس منظر پر تفصیلی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کا آغاز آج توپوں کی سلامی سے کیا گیا، مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا!
سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہےجبکہ مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام نے یومِ قرارداد پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں ۔