وادی نیلم کی برف پوش پہاڑیوں میں مائلز فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں ملین سمائلز فاؤنڈیشن نے اپر گریس ویلی کے دور افتادہ علاقوں (تاوبٹ، کریم آباد، ہلمت، سرداری، سہوناڑ، جنوائی، پھلاوئی، ہانٹھی) میں 148 ضرورت مند خاندانوں میں رمضان راشن پیکجز تقسیم کیے۔
اس فلاحی مہم میں پاک فوج کی 32 بریگیڈ کے جوانوں نے بھی بھرپور تعاون کیا، جنہوں نے دشوار گزار راستوں پر فاؤنڈیشن کی ٹیم کے ساتھ مل کر راشن ضرورت مندوں تک پہنچایا۔ اہل علاقہ نے ملین سمائلز فاؤنڈیشن اور پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اپر گریس ویلی میں مزید فلاحی سرگرمیوں کا مطالبہ کیا۔