مدینہ مارکیٹ میں ایک بار پھر چھاپہ، رات گئے نا جائز پارکنگ اورتجاوزات کے خلاف آپریشن

مظفرآباد: مجسٹریٹ سردار عمران اور ایس ای مہیودین کی قیادت میں رات گئے مدینہ مارکیٹ میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ سردار عمران اور ایس ای مہیودین کی قیادت میں رات گئے مدینہ مارکیٹ مین چھاپہ مارا گیا ،اس کارروائی کے دوران سڑکوں پر کھڑی غیر قانونی گاڑیوں کو ہٹایا گیا، فٹ پاتھوں پر رکھی رکاوٹوں کو ختم کیا گیا اور دکانوں کے باہر بڑھائے گئے تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کا آغاز آج توپوں کی سلامی سے کیا گیا، مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا!

انتظامیہ کے مطابق یہ آپریشن شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بار بار وارننگ کے باوجود دکاندار اور شہری غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف اقدامات پر عمل نہیں کر رہے تھےجس کے باعث یہ کارروائی ناگزیر ہو گئی ہے۔

Scroll to Top