قومی ٹیم کے 9کھلاڑی ون ڈے سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ون ڈے کرکٹ اسکواڈ کے9کھلاڑی ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ون ڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہو چکے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔نیوزی لینڈ کی مسلسل دوسری فتح، پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

نیوزی لینڈ روانہ ہو نیوالی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، جن میں سے پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو برتری حاصل ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 جبکہ پاکستان کی ٹیم نے ایک ٹی ٹونٹی میچ جیت رکھا ہے ۔

Scroll to Top