واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اعلیٰ سطھٰ وفد کو اگلے ہفتے نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کردیئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کاکہنا ہے ایرانی وفد کو ویزے طویل جنگ کے باوجود دی جا رہی ہے جو اب اپنے ساتویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کو سبکی،ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کا ضروری عملہ شامل ہوگا ۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزبان ملک کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کے مطابق ایرانی حکومت کا مرکزی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک میں شرکت کر سکے گا۔
امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ صرف ایک مختصر (محدود) وفد کو اجازت دی جائے گی، اور انہیں ہماری پالیسی کے مطابق سفر پر سخت پابندیوں اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر ممانعت کا سامنا کرنا پڑیگا۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقات، دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81 واں اجلاس دونوں ممالک کے درمیان جاری شدید فوجی تعطل کے پس منظر میں منعقد ہوگاجس میں آبنائے ہرمز کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔
دوسری جانب امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
81 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعہ سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے اور یہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔




