بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل)ملاوٹ مافیاکے گرد شکنجہ کس دیا ،فوڈ اتھارٹی کی موبائل لیبارٹری بھمبر پہنچ گئی ،آئیل مصالحہ جات پانی، دودھ دہی دال سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے معیار کی فوری پٹرتال اور مصدقہ رزلٹ آئے گا۔۔
بھمبر موبائیل لیبارٹری کاباقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر مرزا ارشدمحمودجرال نے فیلڈ میں عملی مظاہرہ دیکھ کر کیا مختلف مقامات پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارے ،نمونہ جات لے کر فوری رزلٹ دیا ،فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ٹیم کو ڈی سی بھمبرنے سراہا ،عوام کی صحت کی خاطر بڑے اقدام پروزیراعظم آزادکشمیر کی کاوشوں کوسلام پیش کیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ اس لیب کے بھمبرمیں آنے سے عوام کوحفظان صحت کے حوالے معیاری خوراک میسرآئے گی۔ ڈی ایف سی محمود علی خان نے افسرمال انجینئر محمدعلی،ڈی آئی او عدنان مختار کونسلرثاقب بشیربٹ،فوڈاینالسٹ و دیگرفوڈحکام کے ہمراہ کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی خصوصی ہدایات پرفوڈ اتھارٹی آزادکشمیر نےحکومت آزادکشمیر کے تعاون سےملاوٹ مافیا سے نمٹنے کیلئے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا آغاز کر دیاہے
بھمبر میں محکمہ خوراک کی جانب سے موبائل فوڈ ٹیسٹ لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے جہاں خوراک کی مختلف اشیاء کی چانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ عوام کو معیاری اشیائے خور دو نوش فراہم کی جائیں گئیں۔
بھمبر فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال نے کردیاہے۔
موبائل لیب بھمبر برنالہ سماہنی سمیت دیہی علاقوں علاقوں میں آپریٹ کی جائے گئی،موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے اشیاء خوردونوش کے معیار ٹیسٹ موقع پر ہی ہوں گئے اور رپورٹ موقع پر ہی دی جائی گئی جدید نوعیت کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں ہر طرح کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔
دوران افتتاح فوڈ اینالسٹ محمدجلیل نے بریفنگ دی،خوراک کے مختلف نمونہ جات لیے گئےاور موقع پر ہی رزلٹ دیاگیا۔عوام نے حکومت آزادکشمیر کی کاوش کو سراہاہے
وزیر اعظم انوار الحق کی راجہ فاروق حیدر سے ملاقات، غلام اللہ اعوان نے بتا دیا