اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 10 پیسے مہنگاکردیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا چھوٹی گاڑیوں،موٹرسائیکل، رکشہ فی لیٹر 100 روپے ریلیف کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 409 روپے 42 پیسے میں فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 ستمبر سے نافذ ہوں گی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کے سفری اخراجات میں اضافے کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 380 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 409 روپے سے زائد ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی والے افراد کو پیٹرولیم مصنوعات پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان بھی کردیا ہے، جس کا طریقہ کار بھی واضح کردیا گیا ہے۔




