نیلم پارک سے تمام قبضے ختم ہونے کی امید روشن،3 سال سے قابض کنسٹریکشن کمپنی کو فائنل نوٹس جاری

مظفرآباد:ریاستی دارالحکومت کے عوام کے احتجاج نے کام کردکھایا، نیلم پارک سے تمام قبضے ختم ہونے کی امیدیں روشن ہونے لگیں،3 سال سے قابض کنسٹریکشن کمپنی کو فائنل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد نے زیڈ کے کمپنی کو نیلم پارک کا رقبہ خالی کرنے کیلئے فائنل نوٹس جاری کر دیا۔اس سے قبل بھی 13 مارچ کو کمپنی کو تحریک کی گئی تھی لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا تھا۔

یاد رہےکہ زیڈ کے نامی کنسٹرکشن کمپنی کو3 سال قبل کریش پلانٹ لگانے کیلئے عارضی طور پر ایک سال کیلئے جگہ دی گئی تھی لیکن 3سال بعد بھی اراضی خالی نہیں کی گئی۔

شاہ سلطان پل اور ماکڑی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل تک کمپنی اس جگہ پر قبضہ رکھ سکتی تھی اب دونوں منصوبہ جات اپنی تکمیل کو پہنچ چکے ہیں کمپنی اس وقت بھی اس جگہ پر قابض ہے۔نیلم پارک کی اراضی پر اس وقت بھی کریش پلانٹ لگا ہوا ہے اورگاڑیوں سمیت سامان پڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیلم پارک بچائو تحریک ،کور کمیٹی کو بڑی حمایت مل گئی، راجہ فاروق حیدر بھی ساتھ کھڑے ہوگئے

یاد رہے یہ جگہ نیلم پارک کی اراضی میں آتی ہے پارک کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے کسی بھی صورت استعمال میں نہیں لائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ نیلم پارک پر قبضے کا ایشو تب منظر عام پر آیا تھا جب میونسپل کارپوریشن نے ایک ٹھیکیدار کو پارک کی جگہ پر رمضان بازار لگانے کی اجازت دی جس پر احتجاج شروع ہوا۔

حیران کن طور پر یہ اراضی بغیر کسی معاہدہ کے دی گئی تھی جس پر عوام نے بھرپور احتجاج کیا تو سیاسی رہنمائوں نے بھی حمایت کردی ، اب پارک کی تما م 100کنال سے زائد اراضی خالی کرانے کی مہم چل پڑی ہے۔

امید ہے عیدکےبعد پارک کی راضی پر قبضہ ختم ہونگے اور پارک تعمیر ہوگا جس سے لوگوں کو تفریح کے مواقع میسرآئیں گے۔

Scroll to Top