وادی لیپہ: وادی لیپہ میں پاک فوج کے تعاون سے جاری پہلا فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کشمیر ڈیجیٹل کی سپانسرڈ ٹیم راج قلندرز نے اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ میں پاک فوج کے تعاون سے جاری پہلا فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کشمیر ڈیجیٹل کی سپانسرڈ ٹیم راج قلندر نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔
راج قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے مقررہ 6 اوور میں 92 رنز کا ہدف دیا ،جنگجو فائٹر نے 6 اوور میں 91 رنز بنا کر میچ کو برابر کر دیا۔
دونوں اطراف سے شاندار کھیل پیش کیا گیا، میچ کا فیصلہ سوپر اوور میں ہوا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راج قلندر کے نوجوان کرکٹر نومی پیرزادہ کی آل راؤنڈ پرفامنس کے باعث جنگجو فائٹر نے سوپر اوور میں 9 رنز کا ہدف دیا
کشمیر ڈیجیٹل کی ٹیم راج قلندر نے سپر اوور پہلے ہی دو گیندوں پر دو بلندو بالا چھکوں کی مدد سے پہلا فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
پاک فوج کی طرف سے نوجوانوں کو فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کی شکل میں شاندار صحت مند سرگرمی کیساتھ تفریح کا بھی موقع فراہم کیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں شائقین بھی شریک ہوئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام حویلی کہوٹہ اور وادی لیپہ میں والی بال ٹورنامنٹس شروع، دلچسپ مقابلے