یوم پاکستان23 مارچ:وفاقی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا، بڑا انتباہ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کا پلان جاری کردیا ۔ ٹریفک پلان کے مطابق بڑی گاڑیاں، ٹرک، ٹرالر، مزدا اور تمام مال بردارگاڑیوں کا 22 مارچ دوپہر 12 سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد راولپنڈی میں داخلہ بند ہوگا۔
تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا
آزاد کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی
پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا
پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔
لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی
لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا
راولاکوٹ ، پلندری ،سدھنوتی ، کہوٹہ پنڈی ، کوٹلی ستیاں سمیت مختلف علاقوں سے آنیوالی گاڑیوں کو کرال چوک روک دیا جائےگا۔
ٹریفک پولیس اسلام آباد کی سفری ایڈوائزری جاری
تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کیلئے مورخہ 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سپہر ،3 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے
گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کو یقینی بنائیں۔
خسارے میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی سٹورز بند، ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

Scroll to Top