وادی لیپہ میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ، عوام سراپا احتجاج

لیپہ (جی ایم بخاری کشمیر ڈیجیٹل) وادی لیپہ میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے ایک نیا امتحان بن چکا ہے۔ بار بار انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے، جبکہ شیور مرغ مافیا کی لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

مظفرآباد میں آج برائلر مرغی 510 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، کیل اور شاردہ میں 520 روپے میں دستیاب ہے، مگر وادی لیپہ میں یہی مرغی 585 روپے فی کلو کے بھاؤ فروخت کی جا رہی ہے۔ عوام رمضان المبارک کے دوران بھی مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں، اور قیمتوں میں اس غیر منصفانہ فرق پر شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وادی لیپہ میں نہ کوئی فوڈ اتھارٹی متحرک ہے اور نہ ہی پرائس کنٹرول کا کوئی مؤثر نظام موجود ہے، جس کے باعث مقامی پولٹری ڈیلرز من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیا جائے، اور منصفانہ تحقیقات کر کے اس قیمتوں کے فرق کے ذمہ دار عناصر کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ ساتھ ہی پولٹری ڈیلرز کے ساتھ مبینہ ملی بھگت میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ لیپہ کے عوام کو بھی دیگر علاقوں کی طرح مناسب قیمتوں پر اشیائے ضروریہ دستیاب ہو سکیں۔
ہیتھرو ایئرپورٹ کی بندش: ہزاروں مسافر پھنس گئے، 1300سے زائد پروازیں منسوخ

Scroll to Top