مرد و خواتین

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمتوں کیلئے ملک بھر سے مرد وخواتین سے درخواستیں طلب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری نوکریوں کے خواہشمند مرد و خواتین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ۔

اسلام آباد پولیس کے لا اینڈ آرڈر ڈویژن اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) میں مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ملک بھر سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرد و خواتین ان سرکاری ملازمتوں کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

دستیاب آسامیوں کے گریڈ BS-05 سے BS-14 تک ہیں، جس کے باعث مختلف تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکھنے والے اُمیدواروں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں سب انسپکٹر، ٹیکنیکل اسسٹنٹ، اسٹینو ٹائپسٹ، اپر ڈویژن کلرک (UDC)، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI)، کانسٹیبل اور کانسٹیبل ڈرائیور سمیت مختلف عہدوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے خوشخبری، تفصیلی رپورٹ طلب

خبر کے مطابق اسٹینو ٹائپسٹ کی آسامی گریڈ 14، اپر ڈویژن کلرک گریڈ 11، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گریڈ 9 جبکہ کانسٹیبل اور کانسٹیبل ڈرائیور کی پوسٹیں گریڈ 5 میں شامل ہیں۔

اُمیدواروں کو متعلقہ پوسٹ کیلئے مقررہ تعلیمی قابلیت اور دیگر شرائط پر پورا اُترنا ہوگا۔

حکام کی جانب سے ملازمتوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 14 ستمبر 2026 مقرر کردی گئی ہے۔

خواہشمند اُمیدوار مقررہ تاریخ تک آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست دینے سے قبل متعلقہ آسامی کی اہلیت، عمر، دیگر شرائط اور ضروری دستاویزات سے متعلق تفصیلات ضرور چیک کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں 20 نئی ملازمتوں کا اعلان، امتحانی نظام کو آٹومیٹڈ کرنے کا فیصلہ

خواہشمند مرد و خواتین 14 ستمبر 2026 تک www.npftas.pk پر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔