قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم میں 10 گنا کا نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور کھلاڑیوں کی مالی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے مطابق پی ایچ ایف نے چیمپئن شپ کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بھاری انعامی رقم دینے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس انعامی رقم سے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی نیشنز کپ،پاکستان انڈر21 کی بیلاروس کو شکست دے کر پہلی شاندار فتح

ماضی کے برعکس نئے اقدامات اور ایونٹ کا شیڈول:

یاد رہے کہ ماضی میں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس اور رہنے کے لیے رہائش کی سہولت ہی فراہم کی جاتی تھی، تاہم اب کی بار انعامی رقم کا ایک بڑا حصہ بھی کھلاڑیوں کے سپرد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری کے مہینے میں منعقد کی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026