تعطیل

آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے ریاست بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد اب سرکاری و دیگر تعلیمی اداروں میں ہفتے کے ساتوں دن تدریسی عمل جاری رہے گا۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی گئی ہے اور تدریسی سرگرمیاں ساتوں دن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق ریاست بھر کے تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی، نواز شریف کا قابلِ تحسین فیصلہ

محکمۂ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تعلیمی اداروں کے انتظامی و تدریسی امور سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روز بھی معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی، جبکہ طلبہ و اساتذہ کو ہفتہ وار تعطیل کے حوالے سے نئی ترتیب کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ،پیپلز پارٹی کی جانب سے مختار عباسی نے کاغذات جمع کروا دئیے

محکمۂ تعلیم نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں اور انتظامیہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔