راولاکوٹ اور وادی لیپہ میں پاک فوج کے زیراہتمام فٹبال ٹورنامنٹس ، شائقین امڈ آئے

راولاکوٹ، وادی لیپہ: پاک فوج کے زیراہتمام راولاکوٹ اور وادی لیپہ میں فٹبال ٹورنامنٹس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، کھلاڑیوں اور شائقین کی طرف سے شاندار ایونٹس کے انعقاد پرپاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر پونچھ کے اشتراک سے خان اشرف خان سپورٹس کمپلیکس راولاکوٹ میں رمضان نائٹ فٹبال کپ کا شاندار آغازہوگیا۔

کھلاڑیوں اور شائقین نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندی سرگرمی کے انعقاد پر پاک فوج کے مشکور ہیں، ایسے ایونٹس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

کھلاڑیوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج ایسے ہی ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی۔ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں اور آفیشلز نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

ٹورنامنٹ کا مقصد ضلع پونچھ میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ اور نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ادھروادی لیپہ میں نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلے ہوئے، شاندار کھیل کا مظاہرہ اور تماشائیوں کا بھرپور جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

مقامی اور دیگر علاقوں سے آئی ہوئی ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیںجبکہ گراؤنڈ میں موجود شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کو پرجوش انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔

وادی لیپہ میں کھیل کے ساتھ ساتھ تفریح اور کھانے پینے کے اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جہاں گرما گرم چائے، باربی کیو، سموسے اور جلیبیاں وغیر ہ دستیاب ہیں۔

ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے بلکہ وادی لیپہ میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ٹورنامنٹس میں بڑی تعداد میں شائقین شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کے زیراہتمام حویلی کہوٹہ اور وادی لیپہ میں والی بال ٹورنامنٹس شروع، دلچسپ مقابلے

Scroll to Top