عاصم شریف نے کروڑوں کے فنڈز ہضم کئے اور رشتے داروں میں بانٹے، سید شوکت شاہ

مظفر آباد: سابق وزیر حکومت ون لیگی رہنما سید شوکت حسین شاہ نے کہا ہے کہ میرے حلقہ انتخاب سے جو شخص الیکشن جیتااس نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ بنوایا تھا، اسی کے رشتہ داروں نے مجھے بتایا کہ یہ جعلی مہاجر ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سید شوکت شاہ نے کہا کہ عاصم شریف بٹ کیخلاف جب میں نے عدالت سے رجوع کیا تو اس نے کئی بارکیس کے التواء کیلئے بہانے بنائے۔

کبھی کہاں سے تو کبھی کہاں سے کچھ کاغذات لے کر آجاتا تھا حتیٰ کہ محکمہ بحالیات کے ملازمین سمیت کمشنر بحالیات نے بھی عاصم شریف بٹ کو بچانے کی کوشش کی،آخرمیں اس نے کہا کہ میرا دااد آیا تھا تو کوئی درخواست دی تھی کمشنر نے کہا کہ کوئی درخواست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاصم شریف بٹ نے 4 سالوں میں جو فنڈز لئے ان سے اپنے رشتہ داروں میں ریوڑیوں کی طرح بانٹا،ملتان میں کوٹھی خریدی، ایک اور بنا رہا ہے، مہاجر کالونی پر قبضہ کر لیا ہے۔

شوکت شاہ نے کہاکہ جہلم میں 8سے 10لاکھ روپے مہاجرین کو دیئے گئے، اداروں کو سوچنا چاہیے اور اخلاقاً بھی عاصم شریف بٹ کو رقم واپس کرنی چاہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر ممبران اسمبلی کیخلاف مہم چلانا افسوسناک ہے، سپریم کورٹ میں پیش ہو کر میں نے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ ایک شہر کہنا چاہتا ہوں بس۔غالب نے کہا تھا۔
ہوئے مر کے جو ہم رسوا، ہوئے کیوں نہ غرق دریا؟
نہ کہیں جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا۔

آزادکشمیراسمبلی مہاجرین کی وجہ سے ہی چل رہی ہے، سابق وزیر حکومت

انہوں نے کہا کہ ہم 1947 میں آئے تو کھلے آسمان تلے تھے،آزادکشمیر میں جو دکان چل رہی ہے مہاجرین کی وجہ سے ہی چل رہی ہے۔ آج بھی ہم تحریک چلا رہے ہیں،کیاہم کشمیری نہیں ہیں۔

یہی بات مہاجرین کہیں تو اتنے بڑے سیٹ اپ کی کیا ضرورت ہے،اسے تو کمشنر بھی چلا سکتاہے۔مہاجرین ممبران کی اسمبلی میں نمائندگی سے سے ہندوستان پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر نے جوبات کی انکا احترام ہے، انہیں مجمع میں یہ بات نہیں کرنا چاہیے تھی۔کشمیریوں نے آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔

شوکت شاہ نے کہا کہ آزادی کی تحریکیوں میں صدیاں لگتی ہیں،1947میں ڈھائی لاکھ مسلمان جموں میں ایک دن میں شہید کئے گئے،کوئی اعتراض ہے تو مہاجرین سے بیٹھ کر بات کی جائے جس سے کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سٹیٹ سبجیکٹ جعلی نکلنے پرعاصم شریف بٹ کی رکنیت ختم ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرسپورٹس عاصم شریف بٹ کی شہریت جعلی نکلی،شوکت شاہ کے ممبر اسمبلی بننے کا امکان

Scroll to Top