مظفرآباد: چنار سپریم لیگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں جہلم بیئرز نے حویلی فونکس کو 16 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں چنارسپریم لیگ کے شاندار مقابلے اختتام کی جانب گامزن ہیں اور جہلم بیئرز نے حویلی فونکس کو 16 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاہے۔
میچ میں عمیر راجپوت اور بلال راجپوت کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حارث عباسی، ابرار صادق، احسن کاظمی اور بلال راجپوت نے شاندار بولنگ کی۔
جہلم بیئرز کے کپتان وقاص ہمدانی کی شاندار کپتانی کی بدولت حویلی فونکس 84 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوئی۔
جہلم بیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8اوور زمیں 83 رنز سکور کئے۔ جہلم بیئرز کی جانب سے عمیر راجپوت نے 12 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ بلال راجپوت نے بھی انکا خوب ساتھ نبھایا۔
حویلی فونکس کی ٹیم83رنز کے تعاقب میں 66 رنز بناسکی۔یوں حویلی فونکس کا چنارسپریم لیگ میں سفر تمام ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام حویلی کہوٹہ اور وادی لیپہ میں والی بال ٹورنامنٹس شروع، دلچسپ مقابلے