اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں 15 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسپتال حکام اور ریسکیو ذرائع نے اس افسوسناک واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور واقعے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہیں۔
آتشزدگی کی وجہ اور ریسکیو کی تفصیلات:
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آتشزدگی نرسری میں موجود ایئر کنڈیشنر (اے سی) کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نرسری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے پر عمل ہوااور 16 ستمبر کو عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے: رانا ثنااللہ
نرسری میں موجود بچوں کی صورتحال:
اسپتال ذرائع کے مطابق جس وقت نرسری میں آگ لگی، وہاں کل 16 بچے موجود تھے۔ آتشزدگی کے اس دردناک حادثے میں 15 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔
اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ نرسری میں موجود 15 نومولود بچوں کے مقابلے میں وہاں موجود لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو ہی محفوظ طریقے سے بچانے میں کامیاب ہو سکی۔
تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔




