فرانس کے جنوب مغربی علاقے کے گاؤں پوماس (Pomas) میں اچانک آنے والے شدید ٹورنیڈو نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہو گئے جبکہ صدہا مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 15 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں جو اپنا مکان منہدم ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر زخمی ہوئیں۔
Un tornado tocó tierra cerca de Carcassonne, región de Pomas, en Francia, con granizos de hasta 5 centímetros y un potente embudo de polvo visible.
De acuerdo a las autoridades locales, alrededor de 2,800 personas quedaron sin electricidad y más de 100 bomberos fueron… pic.twitter.com/c7e5lh7nN3
— Noticiero El Salvador 🇸🇻 (@NoticieroSLV) August 25, 2026
امدادی کارروائیاں اور ہونے والا نقصان:
تباہ کن ہواؤں کی رفتار 117 کلومیٹر فی گھنٹہ (73 میل فی گھنٹہ) تک ریکارڈ کی گئی، جس نے گھروں کی چھتیں اڑا دیں۔ پیر کے روز آنے والے اس طوفان سے تقریباً 300 مکانات متاثر ہوئے، جس کے بعد 120 سے زائد ایمرجنسی ورکرز اور امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں روانہ کر دیا گیا۔
فرانسیسی حکام نے ملک کے جنوب مغربی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفان کا اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس بجلی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کی معطلی سے 10 دیہات کے تقریباً 2,800 گھر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔
pic.twitter.com/Xr5Px4huIp 🚨🇫🇷 Tornados en Francia hoy.
Sí, tornados en Francia.
Mira hasta el final: aterrador.
— Rafael Capacho (@RafaelCapachoo) August 25, 2026
کھیلوں کے مقابلے اور پروازیں متاثر:
جنوب مغربی فرانس کے محکمہ اوڈ (Aude) کی انتظامیہ نے علاقے میں جاری سائیکلنگ ریس ‘وئیلٹا اے اسپانیا’ (Vuelta a Espana) کا تیسرا مرحلہ منسوخ کر دیا، کیونکہ پیرینیز (Pyrenees) کے پہاڑی سلسلوں میں ہونے والی ژالہ باری کی وجہ سے سائیکل سواروں کو محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرنا پڑیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ فلپ تاباروٹ کے مطابق شدید موسم کے باعث بوردو، مارسیل، نیس، تولوز اور پیرس کے شمالی ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور منسوخی دیکھنے میں آئی۔
علاقے کی موجودہ صورتحال:
پوماس کے چھوٹے سے گاؤں سے سامنے آنے والی مناظر میں اکھڑے ہوئے درخت، تباہ شدہ گاڑیاں اور منہدم مکانات کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ عینی شاہدین کی ویڈیو میں آسمان پر مکانات اور درختوں کے اوپر گھومتا ہوا ہولناک گولہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔
فرانس کے قومی محکمہ موسمیات (Météo-France) کے مطابق فرانس میں سالانہ اوسطاً چند ٹورنیڈو آتے ہیں۔ یہ واقعہ یورپ میں حالیہ ریکارڈ گرمی کی لہر اور جنگلاتی آگ کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں فرانس کے جنوب مغربی خطے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد کی سب سے بڑی آگ سے 42,000 ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا تھا۔




