سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی!

مظفرآباد : آزاد کشمیر اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے بعد تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔

مرکزی صرافہ مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق آج 18 مارچ 2025 کو آزاد جموں و کشمیر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 205 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز 17 مارچ 2025 کو آزاد کشمیر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 500 روپے تھی جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 66 ہزار 250 روپے میں دستیاب تھا۔ آج کے نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 955 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے دیگر شہروں میں سونے کے نرخ کیا ہیں؟

کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

راولپنڈی، کوئٹہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، جہلم، چکوال، ڈی جی خان اور مظفرآباد میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے۔

گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، قصور، اٹک، خانیوال، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھر اور گلگت میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار 400 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

جھنگ، جہلم، چکوال، سکردو اور ڈی جی خان میں نرخ قدرے کم ہیں، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Scroll to Top