پاک فوج کے زیراہتمام حویلی کہوٹہ اور وادی لیپہ میں والی بال ٹورنامنٹس شروع، دلچسپ مقابلے

حویلی کہوٹہ،وای لیپہ (نمائندگان کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج کے زیراہتمام آزادکشمیر کےضلع حویلی کہوٹہ اور وادی لیپہ میں والی بال ٹورنامنٹس شروع ہو گئے۔کھلاڑی اور شائقین پرجوش، دلچسپ مقابلے

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ گرائونڈ میں والی بال نائٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا جس میں ضلع بھر کی 12 ٹیمیں شریک ہیں۔

شاندار ایونٹ 20 مارچ تک جاری رہے گا ، ایونٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے6،6ٹیموں کے 2پول بنائے گئے ہیں۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے میجر کامران ، ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد عارف، صدر انجمن تاجران وحید چوہان ، بار کونسل کے خالد ایڈووکیٹ ، اے ای او حمید بخاری نے خصوصی شرکت کی۔

شہریوں نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے منتظمین کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں روشنیوں سے جگمگاتے گراؤنڈ اور شائقین کے لیے خصوصی سہولیات شامل ہیں۔

صدر انجمن تاجران نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے علاقے میں صحت مند ماحول میسر ہو گا۔ شریک ٹیموں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ مثبت اور اچھا کھیل پیش کریں۔

ادھر وادی لیپہ میں پاک فوج کی جانب سے دومیل سٹیڈیم ہوچڑی گراؤنڈ میں والی بال نائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاہے جس میں وادی بھر کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سنسنی خیز ٹورنامنٹ 17 مارچ سے 23 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

سرد راتوں میں بھی شائقین بڑی تعداد میں گراؤنڈ کا رُخ کر رہے ہیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع مل رہا ہے بلکہ علاقے میں کھیلوں کو فروغ بھی مل رہا ہے۔

مقامی افراد نے پاک فوج کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

منتظمین کی جانب سے ٹورنامنٹ کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں روشنیوں سے جگمگاتے گراؤنڈ اور شائقین کے لیے خصوصی سہولیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے معروف آسٹریلوی کرکٹر پچ پر گر کر جاں بحق

Scroll to Top