سیالکوٹ پاکستان کی اسپورٹس انڈسٹری نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا! پنجاب کے تاریخی شہر سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹبال عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر لی۔ یہ خصوصی فٹبال امریکی صدر اور فیفا کے صدر تک پہنچ گیاجس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
معروف اسپورٹس کمپنی فارورڈ سپورٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے آفیشل پیج پر اس تاریخی لمحے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے ان کے تیار کردہ فٹبال کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں ایک جانب کمپنی کے چیئرمین خواجہ مسعود اس فٹبال کو تھامے کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر اسے قریب سے دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ مناظر نہ صرف پاکستان کی کھیلوں کی صنعت کی مہارت کو اجاگر کر رہے ہیں بلکہ دنیا میں سیالکوٹ کے معیار اور کاریگری کی دھوم بھی مچا رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب سیالکوٹ کی مصنوعات نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہو لیکن اس مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کے آفیشل فٹبال کا پاکستان میں تیار ہونا ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ ہے۔