حویلی کہوٹہ: المناک حادثے کے بعد لسڈنہ روڈ پر الصبح آمد و رفت پر پابندی عائد

حویلی کہوٹہ :گزشتہ روز پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت الصبح لسڈنہ روڈ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حویلی کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق برفباری کہر اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے لسڈنہ روڈ پر سفر کے لیےصبح 7 بجے سے قبل مکمل پابندی اور ان اوقات میں راولپنڈی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی روانگی پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیبلک ٹرانسپورٹ اور اڈہ گاڑیوں کو محمود گلی کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کوئی بھی فرد بغیر اجازت لسڈنہ ٹریک استعمال نہیں کر سکے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

یہ پابندی تا حکمِ ثانی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top