مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد وارڈ 32 بیلہ نورشاہ میں پارک کی اراضی پر قبضہ کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج عوامی غیضں وغضب کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے چھ ماہ کیلئے دئیے جانے والا پارک کا معاہدہ منسوخ کرکے رمضان کی حد تک سستا بازار لگانے کیلئے وقت مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبیلہ نور شاہ میں حکومت کی طرف سے سستے بازار کی آڑ میں ایک سو سے زائد کنال سرکاری اراضی پر قبضہ دے دیا تھا۔
اس پر شدید عوامی ردعمل آیا، احتجاج میں شہر بھر کے لوگوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے اس اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔
مئیر میونسپل کارپوریشن نے احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کی موجودگی میں پارک کی اراضی کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی دیا۔
میونسپل کارپوریشن کےنوٹیفکیشن کے مطابق عوامی سہولت کی خاطر ٹاہلی منڈی میں 2کنال اراضی پر رمضان المبارک کی حد تک سستا بازار لگانے کیلئے اجازت نامہ جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔پارک کیلئے مختص اراضی پر تعمیرات،نیلم پارک بچائو تحریک کا احتجاج کااعلان
شہریان مظفر آباد عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے رقبہ متذکرہ ( جوکہ بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے تحت تعمیر پبلک پارک کیلئے مختص ہے ) پر کسی بھی قسم کی تعمیرات عارضی یا مستقل کے حوالہ سے شکوک وشہبات کی بناء پر اجراء شدہ منظور ی کی شق نمبر 03 میں حسب ہدایت ترمیم کی جاتی ہے۔
منظور ی خالصتا عوام کی بہتری کیلئے صرف ریڑھی ،تھڑہ بازار کے قیام کیلئے ہوگی اور 30رمضان المبارک کے بعد قابل توسیع نہ ہوگی نیز متعلقہ ٹھیکیدارکو منظوری کیخلاف کسی بھی عدالتی وقانون چارہ جوئی کا استحقاق نہ ہوگا۔