مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ ہے انوار الحق حکومت کی یہ بہت بڑی ناکامی ہے کہ گورننس کا نظام فلاپ ہو گیا اور ہر بات کی نوبت احتجاج پرآتی ہے۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سوشل میڈیا کے شوقین ،مکس اچار حکومت ہوتو ایسا ہی نظام ہوتا ہے ،وزیر اعظم کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے ۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ابھی ہمیں اپنے حقوق کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا ہے اس کے لئے وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جب الیکشن کا مینڈیٹ دیا تو دیکھ لیں گے جو53 لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ نظام کو ٹھیک کریں۔ ہم باہر بیٹھ کران سے یہ نظام ٹھیک کرائیں گے اور ہر غلط کام کی نشاندہی کریں گے۔
شوکت نواز میر نے کہا کہ عوام نے سیاست میں آنے کا ابھی اشارہ نہیں دیا،لیکن جب وقت آیا جو عوام فیصلے کریں گے پھر ہم اس پر آجائیں گے ۔
شوکت نواز میر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور ہمارے رشتے میں کبھی فرق نہیں آسکتا جو لوگ تقسیم اور نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ ناکام ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔انوار الحق ناکام ترین وزیر اعظم ،ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، اپنا فیصلہ خود نہیں کرسکتے ،شوکت نواز میر
ہمیں اللہ کی مد د حاصل ہے ہم پاکستانی عوام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں وہ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ہمارے رشتے کو کوئی بھی کمزور نہیں کرسکتا ۔
مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت مہنگائی کم ہےلیکن کچھ لوگ اب بھی موجود ہیں جو گرانفروشی کررہے ہیں ۔
ہم نےگرانفروشی کرنیوالے کسی بھی ایسے شخص کو سپورٹ نہیں کیا بلکہ ہم نے ہمیشہ جب کوئی اوو چارچنگ کر رہا ہو یا غیر معیاری چیز بیج رہا ہے تو اس وقت ہم نے حکومتی اداروں کا ساتھ دیا۔