ٹیلرز ایسوسی ایشن پر لاٹھی چارج،عوامی ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ کو 5دن کا الٹی میٹم دے دیا

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) عوامی ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، ٹیلرز ایسوسی ایشن پر لاٹھی چارج کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق میرپور میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران، کونسلرز اور دیگر نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں گزشتہ روز ٹیلرز ایسوسی ایشن پر ہونے والے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔سرکاری ریٹ ماننے سے انکار، میرپور پولیس کا درزیوں پر لاٹھی چارج ،7گرفتار

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس کے شرکاء نے انتظامیہ کو 5 روز کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو دوبارہ جرگہ بلا کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Scroll to Top