مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
صدر آزاد کشمیر وچانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان نے ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کو آزاد کشمیر یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے
یا د رہے اس سے قبل وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی نجی مصروفیات کے باعث رخصت پر روانہ ہوگئے ان کی بحیثیت وائس چانسلر مدت ملازمت کا عرصہ بھی رواں سال جون میں مکمل ہورہا ہے
یہ خبر بھی پڑھیں ۔وائس چانسلر جامعہ کشمیردو ماہ کی رخصت پر روانہ،صدر ریاست کو رخصت کی درخواست ارسال
جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق رئیس جامعہ نے صدرریاست ،چانسلر یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کو اپنی رخصت کی تحریک کردی ہے۔
جامعہ کشمیر کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی بحیثیت وائس چانسلر مدت ملازمت کا عرصہ بھی رواں سال جون میں مکمل ہورہا ہے جامعہ کشمیر میں تعیناتی کے باعث یونیورسٹی آف ہری پورسے مستعفی ہوکر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کو جوائن کیا۔
اب صدر آزاد کشمیر اور چانسلر جامعہ کشمیر بیرسٹر سلطان نے ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کو نیا وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔