بلڈ پریشر: خاموش قاتل، اندرونی اعضا کو نقصان پہنچا رہا ہے!ڈاکٹر شوکت بخاری کا انتباہ

معروف میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر شوکت بخاری نے خبردار کیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر ایک “خاموش قاتل” ہے جو بغیر کسی فوری علامات کے جسم کے اہم اعضا کو نقصان پہنچاتا ہے، اس بیماری سے مقابلے کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کے ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت بخاری نے کہا کہ “اگر آج میرا بلڈ پریشر زیادہ ہے تو مجھے فوراً اس کا علم نہیں ہوگالیکن یہ خاموشی سے میرے جسم کے اندر تباہی مچانا شروع کر دے گا۔ ایک وقت ایسا آئے گا جب نقصان ناقابلِ تلافی ہو جائے گا اور علاج ممکن نہیں رہے گا۔”

ڈاکٹر بخاری نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہمارا بدلا ہوا طرزِ زندگی اور غیر متوازن خوراک ہے۔ “ہماری غذائی عادات مکمل طور پر مغربی طرز پر بدل چکی ہیں۔ ہم فاسٹ فوڈ، پیزا، برگر اور غیر صحت بخش کھانے اپنا رہے ہیں جبکہ مغرب خود اب صحت مند خوراک کی طرف واپس جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات قابل زکرہے کہ مغرب آج بھی خوراک کے معاملے میں ہم سے پیچھے ہے کیونکہ وہاں دیسی اور قدرتی خوراک بہت مہنگی ہے جبکہ ہمارے پاس یہ آج بھی سستی اور باآسانی دستیاب ہے۔ ہمیں اپنی دیسی خوراک جیسے ساگ، دالیں، مکئی کی روٹی، اور قدرتی غذاؤں کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ ہم اپنی صحت کو محفوظ رکھ سکیں،” انہوں نے کہا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل پر 10 روپے لیوی کا اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

مزید برآں ڈاکٹر بخاری نے جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ورزش اور متحرک طرزِ زندگی نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی روایتی، متوازن خوراک اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس خاموش مگر مہلک بیماری سے بچ سکیں۔

Scroll to Top