آٹھمقام : دفتر اسسٹنٹ کمشنر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی آٹھمقام کی جانب سے پرائس کنٹرول اور منافع خوری ایکٹ 1977 کے تحت سلائی کے نئے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے تمام درزیوں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مردانہ سادہ سوٹ کی سلائی 1000 روپے جبکہ چھوٹے مردانہ سادہ سوٹ کی سلائی 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح زنانہ سادہ سوٹ کی سلائی 1000 روپے جبکہ زنانہ سوٹ (گھر یلو) کی سلائی 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی دکان دار یا درزی نے مقررہ قیمت سے زائد وصول کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ نرخ نامے کے مطابق ادائیگی کریں اور کسی بھی قسم کی زائد قیمت وصولی کی شکایت فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی یا ضلعی انتظامیہ کو درج کروائیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔