آزاد کشمیر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری، حکومت اور محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے: عبدالمنان سیف اللہ

 تجزیہ کار عبدالمنان سیف اللہ نے “کشمیر ڈیجیٹل” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری ایک اہم مسئلہ ہےجس پر حکومت اور محکمہ تعلیم کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عبدالمنان سیف اللہ کا کہنا تھا کہ نیا تعلیمی پیکیج متعارف کرایا جا رہا ہے ساتھ ہی نئے اساتذہ بھی بھرتی کیے جائیں گےتاہم پہلے سے موجود اساتذہ ذیادہ تر غائب  ہوتے ہیں ان کی سکولوں میں حاضری یقینی بنانا حکومت اور محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ تدریسی عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے اور یہ کہ حکومت کو سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ نظام تعلیم میں بہتری لائی جا سکے اور بچوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ رہے۔

Scroll to Top